the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

پیرس پیرا اولمپکس 2024 میں ہندوستان کتنے تمغے جیت سکتا ہے؟

10 تمغے
20 تمغے
30 تمغے
پی یو سی سالِ دوم کے امتحانات کے دوران کیمسٹری کا پیپر افشاء ہوجانے کے بعد بورڈ نے31؍مارچ۔ کو یعنی آج دوبارہ امتحان لینے کا فیصلہ کیا تھا مگر اب کی بار بھی پیپر افشاء ہوجانے کے بعد امتحان پھر ایک مرتبہ منسوخ کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پہلی مرتبہ جو پیپرافشاء ہوا تھا اس کی ابتدائی تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی تھی کہ بلاری کے ایک ویمنس کالج کے امتحانی مرکز اور کولارکے مالور سرکاری کالج کے قریب سے یہ پیپر افشاء ہوا تھا۔دوسری بار پیپر افشاء ہونے کی خبر تحقیقات میں مصروف سی آئی ڈی نے ہی رات3:30بجے پی یو سی بورڈ کو دی تھی اور طلباء کو امتحان میں حاضر نہ ہونے کی ہدایت جاری کرنے کو کہا تھا۔کہا جاتا ہے کہ اس مرتبہ دو جگہوں پر پیپر لیک کیا گیا ہے۔ سی آئی ڈی کی جانب سے پی یو سی بورڈ کو تین سوالیہ پرچے دئیے گئے تھے جو دراصل پیپر کے نام پر عوام میں گردش کررہے تھے ۔بورڈ نے جانچ کی تو ان میں سے ایک پرچہ ہو بہو نکلا جو آج یعنی جمعرات31؍مارچ کو طلباء کو لکھنا تھا‘ لہذا محکمہ تعلیم کی جانب سے اس بنیاد پر امتحان منسوخ کرکے آئندہ کسی تاریخ کو امتحان منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ریاستی وزیر تعلیم مسٹر کے رتناکر نے پیپر کے اس طرح افشاء ہونے کیلئے پی یو سی بورڈ کو ہی براہ راست ذمہ دار ٹہرایا ہے‘ اور کہا کہ جو بھی اس معاملہ میں ملوث ہوگا اس کے خلاف



سخت کارروائی کی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ اگر بورڈ کی ڈرائریکٹر مسز پلواکروتی اطمینان بخش انداز میں امتحان منعقد کرنے کی ذمہ داری سنبھالنے کے قابل نہیں تھیں تو انھیں پہلے ہی بتادینا چاہئے تھا ‘اب ہم پی یو سی بورڈ کو از سرنو تشکیل دیں گے۔دوسری مرتبہ کیمسٹر کا پیپر افشاء ہوجانے پر فوری طورپر 40افسران بشمول اہلکاروں کو کام سے معطل کردیا گیا ہے۔وزیر اعلی مسٹر سدارامیا نے تمام طلباء اور والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔ انھوں نے یقین دلایا کہ پیپر کو لیک آؤٹ کرنے میں جو بھی ذمہ دار ہوگا ‘اُن کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔انھوں نے قبول کیا کہ دو مرتبہ پیپر افشاء ہونے سے طلباء اور والدین کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔واضح ہو کہ ریاست بھر میں جملہ1.74لاکھ طلباء آج جمعرات کو کیمسٹری کا امتحان تحریر کرنے والے تھے ‘ جس کو پیپر لیک ہونے کی وجہ سے رد کردیا گیا تھا ۔دوسری مرتبہ کیمسٹری پرچہ لیک ہونے کی وجہ سے منسوخ ہونے والا کیمسٹری کا امتحان اب12؍اپریل کو ہوگا یہ بات ریاستی وزیر تعلیم کے رتناکر نے بتائی ہے۔ادھر اپوزیشن بی جے پی نے بھی وزیر تعلیم کے استعفی کا مطالبہ کیا ہے۔ اسمبلی میں مسٹر جگدیش شٹر نے کہا کہ وزیر تعلیم مسٹر کے رتناکر کو پیپر افشاء ہونے کی اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے وزارت سے مستعفی ہوجانا چاہئے۔***
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.